ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایرانی عازمینِ حج کی پہلی کھیپ مدینہ منورہ پہنچ گئی

ایرانی عازمینِ حج کی پہلی کھیپ مدینہ منورہ پہنچ گئی

Mon, 31 Jul 2017 17:25:19  SO Admin   S.O. News Service

مدینہ،31جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)رواں سال فریضہ حج ادا کرنے کے لیے ایرانی عازمین کا پہلا گروپ مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پہنچ گیا۔ایرانی شہری ہوا بازی کی تنظیم کے مطابق پہلی پرواز اتوار کی صبح ”ایران ایئر“کے ذریعے بندر عباس کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی۔ اس روز مجموعی طور پر ایرانیوں عازمین کو لانے والی تین پروازیں مدینہ منورہ پہنچیں۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال ایرانی عازمین حج کی تعداد 86500ہوگی۔ یہ افراد 600قافلوں کے تحت حجاز مقدس پہنچیں گے۔
مدینہ منورہ پہنچنے والے ایرانی عازمین حج کا کہنا تھا کہ سعودی ذمے داران نے مدینہ کے ہوائی اڈے پر اچھے طریقے سے ان کا استقبال کیا۔ ایرانی عازمین کے مطابق سعودی اور ایرانی عوام دوست ہیں۔بعض دیگر عازمین کے مطابق وہ پوری آسانی اور سہولت کے ساتھ مدینہ کے ہوائی اڈے پہنچے اور انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ یہاں ایران کے حجاج کی شان دار طریقے سے دیکھ بھال کی گئی۔ ایرانی عازمین کا کہنا تھا کہ ہم فریضہ حج ادا کرنے ایران سے آئے ہیں اور اللہ کے حکم سے فریضہ ادا کرنے کے بعد سلامتی کے ساتھ واپس ایران لوٹیں گے۔
 


Share: